ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل اور ایس پی مرزا زاہد کا ایم ٹی بی سی کا دورہ ، بڑی یقین دہانی کروا دی
باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل اور ایس پی مرزا زاہد کامیڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی) کے دفتر کا دورہ ، ایگزیکٹو چیئرمین محمود الحق سے ملاقات ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور ایم ٹی بی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ ، اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ایس پی باغ نے ایم ٹی بی سی کے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور باغ کے عوام کے لیے ان کی سماجی خدمات اورروزگار کی فراہمی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی ایک بہترین ادارہ ہے جو باغ جیسے علاقہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاحی منصوبہ جات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ایم ٹی بی سی نے ہمیشہ تعاون کیا جس پر ہم کمپینی کے مشکور ہیں،انتظامیہ اور پولیس بھی کمپنی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ،باغ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی مل کر کام کریں گے ۔ اس موقع پر ایگزیکیٹو چیئر مین محمود الحق نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی باغ کا شکریہ ادا کیا اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔