’عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ دیں ‘ مولانا فضل الرحمان کی تنقید

’عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ دیں ‘ مولانا فضل الرحمان کی تنقید
’عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ دیں ‘ مولانا فضل الرحمان کی تنقید

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے سب کو چور کہا لیکن خود تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں، یہ ایک کروڑ نوکریاں کیا دیں گے، 30 لاکھ ملازمین کو فارغ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی بقا کا دارومدار آج معیشت پر ہے، ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے، آج کا حکمران یہ ایجنڈا لے کر آیا ہے کہ مغرب کی بالادستی قائم رہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب کرنا ہے، ہم نے ڈکٹیٹروں اور ان کے چیلوں کو چیلنج کیا ہے، عوام کا گناہ کیا ہے کہ تم نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیے؟۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، آج غیر مستحکم بنادیا گیا، جب لوگ خودکشی پر مجبور ہوجائیں گے تو پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہ رجائے گی؟فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عوام کو منظم ہوکر میدان میں نکلنا ہے اور پی ڈی ایم ان حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی، پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ اٹھے گا تو تمام ملک کا حوصلہ بڑھے گا، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا قافلہ پہنچے گا۔

مزید :

قومی -