منی لانڈرنگ کیس ، بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے گرد گھیرا تنگ 

منی لانڈرنگ کیس ، بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے گرد گھیرا تنگ 
منی لانڈرنگ کیس ، بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے گرد گھیرا تنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں اداکارہ جیکو لین فرنینڈس تیسری مرتبہ بھی بھارتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہوسکیں۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ تیسری بار بھی پیش نہ ہوسکیں جس کے بعد ای ڈی نے ان کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔جمعہ کے روز اداکارہ نے حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتے تک مصروف ہیں جس کے باعث تفتیش ملتوی کی جائے۔نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

مزید :

تفریح -