کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی،موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی،موسم خوشگوار
کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایئرپورٹ اور ملیر کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔ گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر قریبی مقامات پر بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہے، آج سے یہ مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے۔کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔