کراچی،شادی میں فائرنگ 7سالہ بچہ جاں بحق
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن کی قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 7 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں بچے کے چچا کی ٹانگ میں بھی گولی لگی ہے، جسے زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 7سالہ مقتول ایان کو سر پر گولی لگی تھی، فائرنگ کرنے والا اسماعیل مقتول کا رشتے دار بھی ہے۔محلے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گولی پستول میں پھنس گئی تھی، جسے نکالنے کے دوران گولی چل گئی۔پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
بچہ