بصارت سے محروم افراد کو سہولیات کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ دار : راجہ پرویز اشرف

  بصارت سے محروم افراد کو سہولیات کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ دار : راجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آبا د(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تعلیم اور روز گار کے یکساں مواقعوں کی فراہمی سے بصارت سے محروم افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے،بصارت سے محروم افراد ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سفید چھڑی اس بات کی علامت ہے کہ بصارت سے محروم افراد کسی کے محتاج نہیں،بصارت سے محروم افراد کی محرومی انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی بصارت سے محروم افراد زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان کی قومی اسمبلی نے خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قانون سازی کی ہے پارلیمنٹ ہاو_¿س میں خصوصی طور پر اہل افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے،پارلیمان کی ویب سائٹ پر آئین پاکستان بریل رسم الخط میں موجود ہے ہمیں بصارت سے محروم افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے،بصارت سے محروم افراد کو ملک کا کار آمد شہری بنانے میں اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دیہی خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا پیپلز پارٹی نے 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا دن قرار دیا تھا، تمام سیاسی پارٹیوں کو دیہی خواتین کے دن کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے دیہی خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -