بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان

   بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی )پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا۔ شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلیں۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر شدید گرد و غبار اور مٹی کا طوفان ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر جنگل پیر علی زئی، سرانان، قلعہ عبداللہ میں حدِ نگاہ صفر اور ٹریفک روانی متاثر رہی ۔ بلوچستان میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ۔موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی، مستونگ، چاغی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔

مٹی طوفان

مزید :

صفحہ آخر -