پکتیکا،0 7 لاکھ افغانی کی لاگت سے 3کلو میٹرسڑک کی تعمیر کا آغاز
کابل(بی این اے) صوبہ پکتیکا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں تقریباً 3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ باختر نیوز کی خبر کے مطابق پکتیکا سنٹرل ہسپتال کے سامنے 3300 مربع فٹ سڑک محکمہ بلدیات کی جانب سے 70 لاکھ افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ یہ کام دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ پکتیکا کے ڈپٹی گورنر مخدوم عبدالسلام سعادت نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ امارت اسلامیہ ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اسی دوران شرنہ کے میئر مولوی محمد ناصر ہلال نے کہا کہ اس منصوبے میں روڈ بحالی کے علاوہ، 800 مربع میٹر گرین بیلٹ اور 1000 مربع میٹر سڑک کے کنارے نالیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام موسم سرد ہونے سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ پکتیکا کے لیے مختلف منصوبوں کے ڈیزائن اور ان پر عمل درآمد کے لیے میونسپلٹی کے ساتھ مشورے شیئر کریں۔ یاد رہے کہ مستقبل قریب میں 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے شرنہ کے وسط میں مذبح خانے کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔
سڑک