مونس الٰہی پنجاب حکومت سے متعلق شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں،عامر میر

         مونس الٰہی پنجاب حکومت سے متعلق شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے۔ نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی صوبے میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چوہدری کو یہ بات گوارا نہیں۔

عامر میر

مزید :

صفحہ آخر -