نوا ز شریف پورے ملک میں خطاب کریں ، لیکن طریقہ ہونا چاہئے : خورشید شاہ 

    نوا ز شریف پورے ملک میں خطاب کریں ، لیکن طریقہ ہونا چاہئے : خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءخورشید شاہ نے کہا ہے کہ( ن) لیگ خطرناک ٹریپ میں پھنس رہی ہے ،نواز شریف ا گر کسی کے کندھے پر چڑھ کر آ ئیں گے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیوںہم پاکستان کی آئندہ کی نسلوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟۔پہلی بار سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کیا ہے۔نواز شریف پورے ملک میں خطاب کریں ، لیکن طریقہ ہونا چاہئے۔یہ خطرناک ٹریپ ہے جس میں ن لیگ پھنس رہی ہے ۔ ہم کبھی بیک ڈور سے نہیں آئے،ہم جمہوری لوگ ہیں۔انہوں نے کہا پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑدیں۔کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہی گی؟۔نواز شریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیا کررہے ہیں پھر غلطی کرنا چاہ رہے ہیںجو کسی کے کندھے پر چڑھ کرآئےں گے تو ان میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہو گی؟۔نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، ہمارے ساتھ کیا ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ یا ہوا؟۔کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟۔انہوں نے کہا بلدیاتی سطح کے معاملات کو حقیقت کو دیکھتے ہوئے کل بیان دیا تھا۔ن لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھی ہیں۔نواز شریف اگر اس طرح آئیں گے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -