اسلام آباد،آن لائن فراڈ اور  دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

   اسلام آباد،آن لائن فراڈ اور  دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم محمد اسماعیل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے وٹس ایپ پر خود کو شہری کا رشتہ دار ظاہر کیا،ملزم نے شہری سے حادثاتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے 5لاکھ 29 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیائے،ملزم نے مذکورہ رقم مختلف اکاونٹس میں منگوائی ،بعد ازاں ملزم مذکورہ رقم سے عمرہ کا فریضہ ادا کرنے کےلئے چلا گیا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -