سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک 

    سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         کوئٹہ (این این آئی)کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کے اہم سرغنہ صدام حسین مسلم اور ساتھی کو تربت کے علاقے کیچ میں ہلاک کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران اس کا ایک اور ساتھی دہشت گرد مقصود بھی مارا گیا۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔دہشت گرد صدام 2016ءسے جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کی 93 وارداتوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد صدام گرینیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ستمبر 2023ءمیں دہشت گرد صدام ایف سی بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملے میں ملوث رہا۔وہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور اس کا ضلع میں نوجوانوں کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنے میں اہم کردار تھا۔دہشت گرد صدام حسین کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور یہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشت گرد سیل بھی چلا رہا تھا۔دوسری طرفخیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، ان دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کی فہرست میں شامل دہشتگرد عجب شاہ کے سر کی قیمت55 لاکھ روپے، حبیب اللّٰہ، شاکر اللّٰہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں جبکہ دہشتگرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سروں کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ دہشتگرد کفایت اللّٰہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللّٰہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -