اسرائیل جارحیت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ، کراچی میں ”فلسطین مارچ “
کراچی،لاہور ،راولپنڈی ،پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک) فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کےخلاف کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ پر “فلسطین مارچ” کیا گیا۔مارچ میں بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہو ئے۔ شرکاءنے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعروں کے ذریعے غم و غصے کا اظہار کیا۔ ہاتھوں میں جماعت اسلامی اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ۔فلسطین مارچ میں شرکاءنے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بلوچ کالونی سے نرسری بس اسٹاپ تک پیدل مارچ یا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مجاھدین نے راکٹ فائر کیے تو اسرائیل لرز گیا امریکہ افغانستان میں جوتے کھا کر گیا، آج امریکہ غزہ مسلمانوں کے خلاف آیا ہے اسے پھر ذلت اٹھانی پڑے گی۔علاوہ ازیںمظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاﺅن تا اللہ والا چوک فیز 1 تک احتجاجی ریلی کا انعقادکیا گیا،احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے رہنمامولانا نشان حیدرساجدی، مولانا محمدعلی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی،صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔شرکاءریلی نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی،آخر میںامریکہ اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیئے گئے۔مزید بر آںاسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی، مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ملک بھرمیں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیاگیاجس میں فلسطین کے لیے فنڈز کی عوام سے اپیل کی ہے۔دریں اثناءمسلم یوتھ لیگ کے تحت اسرائیلی مظالم کیخلاف استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک لبیک یا اقصیٰ ریلی نکالی گئی۔ جس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ غیور شہریوں کی طرف سے لبیک یا اقصیٰ ریلی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے مسلم یوتھ لیگ کے لبیک یا اقصیٰ ریلی میں شریک مختلف یوتھ تنظیموں کے کارکنان، طلباء، نوجوانوں ،تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ قبل اول اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ لبیک یا اقصیٰ ریلی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر چوہدری محمد سرور، انجینئر عادل خلیق، شیخ عدیل عامر ، ملک اعجاز، حارث ڈار، جبران بٹ،حافظ عبد الرحمٰن، عبدالرحمن بدر، مرشد ارسلان نوید، عبدالغفور ڈوگر، ناصر محمود گھمن ودیگر رہنماو_¿ں نے خطاب کیا۔ اس موقع چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا مسلم حکمران زبانی یکجہتی کی بجائے فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،فلسطینیوں کا لہو رنگ دکھا چکا ہے،مگر مجھے پاکستان دانشوروں پر دکھ ہے جو اسرائیل کو ریاست تسلیم کرتے ہیں۔
”فلسطین مارچ“