نوازشریف کی روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کئے

     نوازشریف کی روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔سابق وزیراعظم سعودی عرب سے دبئی جائیں گے، دبئی میں کچھ دن قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ اکیس اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا، طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا گیا۔واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی، حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا جبکہ سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی عمرہ کیا۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -