اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ہو کر رہے گا،عابد حسین صدیقی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پون صدی سے مظلوم فلسطینی اسرائیلی حکمرانوں کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ان کے علاوہ پ_±رمسلح دستوں، ٹینکوں اور بلڈوزر کے ذریعے قبضے کرنے کا عمل سالہاسال سے جاری ہے، بے چارے فلسطینی اپنے گھروں کو بلڈوزر ہوتے دیکھتے اور اگر آواز اٹھاتے تو عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت گولیوں سے بھون دئیے جاتے ہیں، ساری دنیا کے نام نہاد مہذب ممالک اس سب صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، مگر کہیں سے بھی مظلوموں کے حق میں آواز نہ آتی تھی۔ ظلم کا خاتمہ انشاءاللہ ہو کر رہے گا۔