سموگ کے تدارک اور آگاہی کیلئے فیملی سائیکل رائیڈایونٹ
لاہور(سٹی رپورٹر)سموگ کے تدارک اور آگاہی کیلئے لاہور میں فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کمشنر آفس لاہور اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی آئی ٹی بی فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں شریک ہوئے۔ لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سنٹر اور واپس لبرٹی چوک تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ ڈی جی پی آئی ٹی بی نے کہا کہ پی آئی ٹی بی ماحول دوست اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ ڈی جی پی آئی ٹی بی نے کہا کہ فیملی رائیڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ایونٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد نے ایونٹ کو صحت بخش اور مفید قرار دیا۔ ایونٹ میں پی آئی ٹی بی کے افسران اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔