نعمتوں پر شکر اور پریشانیوں پر صبر مومن کی نشانی ہے،پیر ابراہیم نقشبندی
لاہور (پ ر) معروف روحانی و اصلاحی شخصیت اورالکہف ایجوکیشنل فاو_¿نڈیشن پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاو_¿س ٹاو_¿ن شپ لاہور میں”مسلمان مریض کی کیفیات“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو خوشی ومسرت، سکون وراحت اور تندرستی و صحت کے ساتھ ساتھ تکلیف و مصیبت،پریشانی وآفت اور بیماری سے بھی واسطہ پڑتاہے، اس وقت انسان کو صبروشکر کو اختیارکرنا ہوگا۔اللہ تعالی صبر و شکر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے صبر و شکر معاشرتی ترقی کے ضامن ہیں اس لیے مسلمان مریض کو چاہیے کہ وہ بیماری میں صبر و شکر کے ذریعے رب کو راضی کرلیں، انہوں نے کہا کہ بیماری سے بظاہر تکلیف پہنچتی ہے لیکن حقیقت میں وہ بہت بڑی نعمت بھی ہے،کیونکہ جس طرح بیماری گناہوں اور غلطیوں سے کفارہ کا سبب ہے اسی طرح معمولی سی بیماری بہت سے مہلک امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتی ہے اور یہ ظاہری بیماری حقیقت میں روحانی بیماریوں کا بہترین علاج ہے شرط یہ ہے کہ آدمی مومن ہو اور سخت سے سخت بیماری میں صبر وشکر سے کام لے،الکہف فاو_¿نڈیشن کے چیئرمین حافظ ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ۔ تقریب میں لاہور کے مقامی علمائے کرام نے بھی شرکت کی ۔