عالمی قوتیں فلسطین میں جنگ بندی جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

  عالمی قوتیں فلسطین میں جنگ بندی جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرایئل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے مظالم نے ظلم اور بربریت کی ایک نئی داستان رقم کر دی ہے۔ جس طرح نہتے فلسطینیوں ، عورتوں اور بچوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا اسکی مثال اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ اسرائیل نے جنگی قوائید و ضوابط کو پیروں تلے روند ڈالا۔ جی سی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ عوام خود ہی ان تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جو یہودیوں یا اسرائیل کی بنائی گئی ہیں یا جن کا منافع اسرائیل یا یہودیوں کو جاتا ہے۔ انکی تمام مصنوعات جیسے کہ جنرل سٹور آئیٹمز، روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا، یہاں تک کہ مختلف ناموں سے جاری ریسٹورنٹس کا بھی بائیکاٹ کر دیا جائے۔ ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی نہ چھوڑا۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں پر بھی حملہ کیا جانا انسانیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر صغیر بلوچ نے کہا کہ انسانی بستیوں پر فاسفورس بمبوں کا استعمال کیا جا نا سراسر نا انصافی ہے۔ عالمی ادارے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر غلام فرید نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جارہی ہے جو کہ تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 اصولا تو مسلح افواج کو ہی ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہونا چاہیے۔