آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 26 اکتوبر سے چناب نگر میں ہوگی

    آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 26 اکتوبر سے چناب نگر میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر ) ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 42 ویں سالانہ کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 26,27 اکتوبر بروز جمعرات جمعة المبارک کو مسلم کالونی چناب نگر ضلع چنیوٹ میں ہوگی دو روزہ کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت مولاناحافظ پیر ناصر الدین خاکوانی، نائب امراءصاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، مولان سید سلمان یوسف بنوری کرینگے جبکہ کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام، دینی و مذہبی رہنما اور وکلائ،تاجر رہنما، طلبہ اور صحافی و دانشوار حضرات خطاب کرینگے۔ گا۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر ، پیررضو ان نفیس ، مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد اشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی ،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق ودیگر نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔