18اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا، فائزہ ملک
لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرکے سانحہ کارساز کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جاے گا اور اس عزم کا اعادہ کیا جاے گا کہ بے نظیر شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل ان کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے شہداءکے دن ملک بھر کے عوام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان کا یہ ملک گیر خطاب آئندہ کی ملکی سیاسی تاریخ کا رخ متعین کرے۔ آنے والا وقت جیالوں کا ہے اور پیپلز پارٹی اب آنے والے انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت میں آنے والی ہے بلاول وزیر اعظم بنے گا تو ملک کی معاشی ترقی بھی ہوگی ۔
اور ملک میں روز گار بھی آے گا۔