چور ڈاکو سرگرم ، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر لٹ گئے ، موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں چوری
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) سینکڑوں وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے نقدی ، اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں چور شعیب کے گھر سے33لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لے اڑے ،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو شبیر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر 15لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ، ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو سید علی سے گن پوائنٹ پر 48ہزار روپے اور موبائل فون ،ماڈل ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سلمان سے 30ہزار روپے اور موبائل فون ،نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر ایوب خان سے 70ہزار روپے اور موبائل فون ،نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو محمد علی سے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے ،نواب ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو حنان سے گن پوائنٹ پر آئی فون اور دو ہزار روپے،ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکو یاسین سے گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو صداقت علی سے 30 روپے نقدی اور موبائل فون ،نیو انارکلی کے علاقے میں ڈاکو ساجد سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاون کے علاقے میں ڈاکو شہزاد افضل سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو ظہیر سے موبائل فون چھین کر فرارچھین کر فرارہو گئے جبکہ جنوبی چھاﺅنی اور فیصل ٹاﺅن سے کاریں ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، اسلام پورہ اور لوئر مال سمیت 55علاقوں سے موٹرسائیکلیں چور ی ہو گئیں ۔