امریکی پلٹ پاکستانی انصاف کے حصول کےلئے در در دھکے کھانے پر مجبور
لاہور( کرائم رپورٹر ) امریکی پلٹ پاکستانی شہری انصاف کے حصول کےلئے در در دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا، نوسر باز گھر سے 90 لاکھ روپے مالیت کا سونا، امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی اور قیمتی گھریلو سامان لیکر رفو چکر ہو گئے، لاہور کے تھانہ لیٹن روڈ میں نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود بھی پولیس انصاف فراہم کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ واردات کو ایک سال مکمل ہونے کو آ گیا، اسلم قریشی کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل پاکستان آیا تھا، نوسر بازوں کے گروہ نے دھوکے سے پہلے میری شادی کرائی اور بعد میں مجھ پر جھوٹا پرچہ کر کے جیل بھجوا دیا، میرے جیل جانے کے بعد اس نوسرباز گروپ کے افراد نے میری بیوی کو بھی غائب کر دیا، ملزمان اپنے آپ کو میری بیوی کے قریبی رشتہ دار قرار دیتے تھے تاہم میرے جیل جانے کے بعد نامزد ملزمان جعفر اقبال، فرید گجر، شہزاد علی پراپرٹی ڈیلر نے میرے گھر میں موجود 90 لاکھ روپے مالیت کا سونا، امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی اور قیمتی اشیا لیکر غائب ہو گئے، جیل سے واپس آنے پر پتہ چلا کہ میری بیوی بھی ان ملزمان سمیت غائب ہے جبکہ گھر میں موجود تمام اشیا بھی ساتھ لے گئے جس پر مقامی تھانہ لیٹن روڈ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیاشنوائی نہیں ہورہیوزیر اعلیٰ ، آئی جی سمیت چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور ملزمان سے میرے نقصان کی تلافی کرائی جائے۔