سٹیج ڈراموں کی بہتری کی ضرورت ہے، گوشی خان

    سٹیج ڈراموں کی بہتری کی ضرورت ہے، گوشی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے بہت ساری آوازیں اٹھتی ہیں مگر حقیقت میں اس کی بہتری کے لئے کوئی عملی اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں، جب تک اسٹیج ڈرامے سے مخلص لوگ آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک اسٹیج ڈرامے میں بہتری خواب ہی رہے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں طویل عرصے سے اس جدوجہد میں مصروف ہوں کہ کسی طرح اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شکل میں واپس آجائے ۔اگر مجھے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو میں شرطیہ کہتا ہوں کہ ایک سال میں اسٹیج ڈرامے سے بیہودہ رقص اور جملے بازی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور دوبارہ سے فیملیاں اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیں گی ۔ اس میں الحمرا آرٹ کونسل کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ،وہاں فیملی ڈرامے پیش کئے جائیں یقینی طو رپر باقی اسٹیج ڈرامے بھی اس کی تقلید کرنے پر مجبور ہو جائیں گے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے میں سٹیج کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ 

مزید :

کلچر -