عاطف اسلم نے فلسطین کی حمایت میں دعائیہ پیغام جاری کردیا

    عاطف اسلم نے فلسطین کی حمایت میں دعائیہ پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کردیا۔عاطف اسلم جو ان دنوں شمالی امریکا میں کانسرٹ میں مصروف ہیں اور اس 

کی لمحہ بہ لمحہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس پر ان کے مداح تنقید بھی کرتے دکھے کہ ایک جانب فلسطین میں جنگ جاری ہے اور آپ امریکا میں گانے گانے میں مصروف ہیں۔گلوکار نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین میں شہید ہونے والی معصوم جانوں پر دل رو رہا ہے، آئیں ایک ساتھ کھڑے ہوں اور امن، سکون اور بہتری کیلئے دعا کریں۔انہوں نے اسی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات کا مزید اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ اپنا رحم فرما۔عاطف اسلم کی اس فلسطین حمایتی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین گلوکار کی لب کشائی اور فلسطینیوں کیلئے دعا کرنے پر تعریف کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -