دو رکنی قومی ویل چیئر ٹیم آج چین کیلئے روانہ ہوگی
اسلام آباد (این این آئی) دو رکنی قومی ویل چیئر ٹیم ایشین پیرا گیمز میں شرکت کیلئے آج ہیگزو، چین روانہ ہوگی۔ دو رکنی قومی ٹیم میں آصف عباسی اور فدا حسین پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض محمد خالد رحمانی انجام دیں گے۔ ایشین پیرا گیمز میں ویل چیئر ٹینس کا ایونٹ 24 سے 29 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلا جائےگا۔ قومی ویل چیئر ٹیم پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ ٹیم مینز سنگلز، مینز ڈبلر اور مینز ٹیم ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل رکھی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ کھلاڑی پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔
صف عباسی عالمی رینکنگ میں 136 نمبر پر ہیں جبکہ فدا حسین پاکستانی نمبر ون ہیں اور ان کا کراچی سے تعلق ہے ترکی اور تھائی لینڈ نمائندگی پاکستانی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ اور سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناو_¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔