انجمن تاجران لیاقت آباد تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین کی بیٹی کی شادی
لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران لیاقت آباد تاجر اتحاد گروپ کے چئیرمین حاجی طارق کی بیٹی کی شادی ملک سفیان کے ساتھ مقامی شادی ھال میں ھوئی ۔ شادی کی اس رنگا رنگ تقریب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات و سینئر مسلم لیگی رہنما حلقہ این اے 133 شبیر مقبول نے خصوصی شرکت کی ۔دیگر معزز مہمانوں میں رانا صفدر صدر انجمن تاجران لیاقت آباد ، مظہر اقبال بٹ چئیرمین الیکشن کمیشن لیاقت آباد ، سرپرست شیخ برادری شیخ باقر ، شیخ عباس جاوا شیخ یونس مونگہ ، ندیم قمر ، حاجی نصیر بوٹا ، امانت علی ، چوہدری عبدالستار بھولا کونسلر ، حاجی یوسف رحمانی ، صابر بھائیشوکت شاہ ، شیح آصف ، عبدالروف رحمانی ، عارف بٹ ، ملک فراز ، عثمان بھائی ، سیٹھ وسیم ، شہباز چھبہ ، یاسر ، شیخ سجاد مونگہ ، حاجی افتخار ، قاسم ورک ، شیخ فیصل ، حاجی الیاس ، ملک بلو ، عبداللہ شبیر ، حمزہ شبیر ، ملک احمد ، ملک عمر ، ملک زین ، ملک شاہ زیب فیملی ممبران سیاسی و سماجی شخصیات ,تاجر برادری سمیت دوست احباب کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔ مہمانوں کی تواضع مزیدار قسم کے کھانوں سے کی گئی ۔ مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خیر و برکت کی دعاوں کا اظہار بھی کیا جبکہ اس موقع پر حاجی طارق نے بھی مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا ۔