مسلم امہ اہلیان غزہ  کی مدد کریں، اکبر بٹ 

      مسلم امہ اہلیان غزہ  کی مدد کریں، اکبر بٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے صدر اکبر بٹ نے فلسطین میں جاری اندوہناک مظالم پر اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اہلیان غزہ کی مدد کریں اور ان کو خوراک، ایندھن دوائیاں اور دیگر ضروریات مہیا کریں ۔ اسرائیل نے مسلسل کئی دنوں سے اہل غزہ پر ہر قسم کی وحشت کے دروازے کھول رکھے ہیں ۔ عمارتوں کو منہدم کیا جارہا ہے آبادی پر مشتمل بلڈنگز گرائی جارہی ہیں اور پورے کے پورے خاندانوں کا صفایا کیا جارہا ہے ۔ بے گھر ہونے والے افراد بغیر کسی رہائشی ٹھکانے کے بے آسرا ہیں اور مدد کے منتظر ہیں ۔ میڈیکل سنٹرز اور ہسپتالوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ہر قسم کی خوراک اور امدادی سامان کو پہنچنے نہیں دیا جا رہا جو کہ جنگی جرائم کا صریح ارتکاب ہے ۔

مزید :

کامرس -