ربیع کے چارے کی کاشت جلد شروع کی جائے،محکمہ زراعت

   ربیع کے چارے کی کاشت جلد شروع کی جائے،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ربیع کے چارے کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار موسم سرماکے سبز چارے برسیم، لوسرن، اگیتی جئی کی کاشت رواں ماہ ستمبر کے دوران مکمل کرلیں تاکہ بہتر فصل کا حصول ممکن اور موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے میں مدد مل سکے نیز ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زخیز زمین کا انتخاب کیاجائے تاکہ کاشتکار بہتر انداز میں مالی فائدہ بھی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زمین میں 3سے 4 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے اچھی طرح نرم و بھربھری کر لینی چاہیے جس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 12سے15 گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہو تو 2بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -