حیدرآباد، ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی عہدے سے فارغ
حیدرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے زاہد حسین شر نے او پی ایس پر تعینات گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان اصغر میمن کوناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ 19 گریڈ کے افسر ظفر جتوئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر ہا_¶سنگ کی حیثیت سے کام کرنے والے ظفر جتوئی 2020 میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ایچ ڈی اے میں آئے تھے ان کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں کوئی خاص تجربہ نہیں رکھتے،ادھر اصغر میمن کو گریڈ 18 کے عہدے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن واسا پر تعینات کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل نے واسا واٹر سپلائی تحصیل لطیف آباد کی حیثیت سے کام کرنے والے گریڈ 18 کے انجینئر جنید احمد کو ظفر جتوئی کی جگہ او پی ایس پروجیکٹ ڈائریکٹر ہا_¶سنگ کا ایڈیشنل چارج دے دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جن کے خلاف ایک پٹیشن زیر سماعت ہے۔