لائسنس اجراءکا فیصلہ ، پرائیویٹ سکولز اساتذہ کیخلاف شکنجہ تیار
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کا پرائیویٹ اساتذہ کیلئے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ‘ صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی پڑھا سکیں گے‘ بتایاگیا ہے کہ سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ‘ یہ پروگرام بعد ازاں موخر کردیا گیا‘ اب محکمہ تعلیم حکومت پنجاب اس پر عملدرآمد کرنے جارہا ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ درس و تدریس اہم شعبہ ہے ‘ سرکاری اساتذہ اعلیٰ تعلیم(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
و ٹریننگ کے بعدملازمت حاصل کرتے اور پڑھاتے ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں ایسا نہیں ہے‘اساتذہ کے کوائف محکمہ تعلیم کو غلط جمع کرائے جاتے ہیں‘مختلف سکولز میں کم معیار تعلیم و قابلیت کے حامل افراد پڑھا رہے ہیں جس سے بچوں کا مستقبل متاثر ہورہا ہے ‘ اس لئے تمام نجی اساتذہ کا تعلیمی ٹیسٹ لیاجائے گا جس میں ان کی قابلیت کو جانچا جائے گا ‘ اس طرح چھانٹی ہوجائے گی اور صرف قابل اساتذہ ہی پڑھا سکیں گے اوراہل قابل و اعلی ٰ تعلیم یافتہ افراد کو آگے آنے کا موقع مل سکے گا۔ نجی سکولوں میں صرف وہی اساتذہ پڑھا سکیں گے جن کے پاس لائسنس ہوگا۔یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے ‘ اس میں کسی کو اعتراض نہیں