تونسہ میں آپریشن، محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی واگزار
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)رکھ ترنمن تونسہ میں محکمہ جنگلات کے وسیع رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کرادیا گیا ہے فصلیں تباہ اور تعمیرات مسمار کردی گئیںمحکمہ جنگلات کے مراسلہ کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ڈیرہ غازیخان سید قیصر عباس نے بتایا کہ رکھ ترنمن جنگل تونسہ شریف کا رقبہ محکمہ ریونیو اور پولیس کی مدد سے واگزار کرایا گیا ہے آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید قیصر عباس شاہ نے واضح پیغام میں کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمینوں پر ناجائز قبضہ اور درختوں کی کٹائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااس موقع پر محکمہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )
جنگلات کے ایس ڈی او مہر مجیب الرحمٰن، رینج فاریسٹ آفیسر تونسہ عرفان اسلم قیصرانی اور بلاک آفیسر غلام دستگیر موجود