جنوبی پنجاب، اسرائیلی مظالم کےخلاف شہرشہر ریلیاں، مظاہرے
ملتان، بہاولپور، لودھراں، لیاقت پور، شجاع آباد، حاصل پو ر، چوک میتلا، سکندر آباد(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملتان سمیت مختلف شہروں میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ملتان میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت, کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور خوراک کی بندش کھلی دہشت گردی ہے،اسرئیل کا فلسطین سے ناجائز قبضہ ختم کراکر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر )
دنیا کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، اسرائیل کا جنگی جنون دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، فلسطین اور مقدس مقامات کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے،مسلم ممالک بلا تاخیر اسرئیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں تاکہ یہود ہنود کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے، مظلوم فلسطینیوں کو آزادی ملنا انکا حق ہے، پاکستان سنی تحریک اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے ، اسرائیل فلسطینیوں کو ختم کرنے کے جنون میں خود کو ختم کر لے گا ، مظاہرے کی قیادت قاری طاہر فیضی، سید اصف شاہ ،ناصر محمود لودھی اور شیخ عابد علی نے کی مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسرائیل کے مظالم کیخلاف ختم نبوت چوک(فوارہ چوک)تابیکانیری گیٹ(فریدگیٹ) تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولپور کے جنرل سیکرٹری اور این اے 168 کے امیدوار رانا سیف اللہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ فلسطین کے علاقوں پر ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت عالمی قوانین کے عین مطابق اور فلسطینیوں کا حق ہے۔ مظاہرے سے ، سجاد احمد انصاری (امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 253) ، حافظ عبدالمنان ، ضلعی صدرحافظ رضا اللہ رف اور دیگر نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ بےگناہ، نہتے اور معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت اور نقصانات پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ مسلم حکمران مسجد اقصی اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قابل عمل پلان بنائیں۔فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ زبانی جمع خرچ اور قراردادوں سے حل نہیں ہوگا۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف دفتر جماعت اسلامی تاریلوے چوک فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنوں شہریوں اور بچوں نے شر کت کی ،مظاہرین نے پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے اورکتبے اٹھا رکھے تھے ، جس پر اسرائیل اور مغر بی ممالک کے خلاف نعرے درج تھے، مارچ کے شرکا سے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری ،محمد شاہد خان، ڈاکٹر سید وحید احمد، خالد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ابابیلوں نے جد ید ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ریلی میں جماعت اسلامی یوتھ عبدالحمید اعظمی راناظہور احمد ڈاکٹر سید وحید احمد۔را محمد عاطف جبار عاقل جبار ڈاکٹر ارسلان واٹ سمیت دیگر ذمہ داران کارکنوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی لیاقت پور کے امیر و امیدوار این اے 169 قاضی محمد سمیع ایڈووکیٹ کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب (ر) لیاقت پور تک ریلی نکالی گئی شرکا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی محمد سمیع ، جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 257 چوہدری اسامہ فاروق نے اپنے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کو کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ یہ انسانیت کی توہین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس وقت مسلمانوں کو تفرقہ بازی کے بجائے اتفاق کی ضرورت ہے ۔ریلی میں اطہر منیر جمالی، جام زبیر ایڈووکیٹس، ڈاکٹر محمد اسلم ہراج، رانا طیب، چوہدری عبدالحمید، رانا اسامہ صفدر، قاضی راحیل احمد، رانا طاہر صفدر، خر م لیاقت، حسن علی مغل، حاجی عاشق، ملک امتیاز علی، ڈاکٹرطارق، قاضی کیف شہزاد، حافظ فاروق، ملک الفت اور دیگر کارکن بھی شریک ہوئے۔ جمیعت علماءاسلام تحصیل شجاع آباد کے زیر اہتمام امیر تحصیل شجاع آباد خواجہ عبدالمالک صدیقی کی زیر قیادت فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے فلسطینیوں سے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کو ظلم و ستم ختم کرنے کی وارننگ دی۔ اس موقع پر مولانا جہانزیب راﺅ، نائب امیر مولانا جمال عبدالناصر، ماسٹر صدیق، شیخ عابدقریشی، ساجدقریشی، ملک عبدالسلام، شعیب صدیقی، مفتی عثمان غنی، اسلم، حاجی فیاض، قاری خبیب، قاری عطاءاللہ اور حسان صدیقی سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔اڈہ سلطان کالونی انجمن تاجران کی قیادت میں اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ شہریوں نے بینرز اور ہاتھوں میں فلیگ اٹھارکھے تھے پاکستان فلسطینی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہیں حکومت بھی اسرائیلی ظلم وبربریت کا نوٹس لے تمام مسلم ممالک مشترکہ حکمت عملی بنائے اور غزہ کے شہریوں پر بمباری بند کرے۔ مظاہرہ میں سول سوسائٹی وکلا سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں انجمن تاجران کے صدر محمد سعید اسلم جنرل سیکرٹری محمد عمران غنی اور محمد عمران جٹ چوھدری شہباز شریف سابق انجمن تاجران راے مشتاق احمد کھرل۔ مفتی شوکت علی محمد عثمان حیدری اور صحافی برادری میں چوھدری بابرارشد ضمیر کامران محمد عمر خان محمد زمان خان زمری موجود تھے ۔وکلا برادری میں محمد کلیم اللہ محمد کاشف ممتاز گشکوری راے اکمل پرہاڑ چوھدری جمیل احمد کے ساتھ شہریوی کی بڑی تعداد موجود تھی۔