ڈیرہ، متعدد سیاسی شخصیات کا پیپلز پار ٹی میں شمولیت کا اعلان، کھوسہ ہاﺅس میں تقریب، عوام کی فلاح وبہبود ہمارا مشن،دوست محمد کھوسہ

    ڈیرہ، متعدد سیاسی شخصیات کا پیپلز پار ٹی میں شمولیت کا اعلان، کھوسہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)تونسہ سے سابق امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 286 اور سابق یونین ناظم یونین کونسل سوکڑ سرداراکرم خان ملغانی اور سابق چیئرمین یونین کونسل سردار اعظم خان ملغانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کھوسہ ہاوس میں پارٹی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر )

میں شمولیت اختتار کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے تونسہ شریف کے دونوں سیاسی قد آور شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر ان کاخیر مقدم کیا ۔اس موقع پر سردار دوست محمد خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک گیر اور عوام کی اپنی پارٹی ہے تونسہ شریف کی سیاست اور عوامی خدمات کے حوالے سردار اکرم خان ملغانی اور سردار اعظم خان ملغانی کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کر نے والے سردار اکرم خان ملغانی کا کہنا تھا کہ وہ غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہو ئے ہیں اور پارٹی کو تونسہ شریف میں منظم کر نے میں بھر پور محنت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے جیالوں،کارکنوں سمیت عہدیداران کو ساتھ لے کر چلیں گے وہ پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بطور کارکن کام کر نے پر فخر محسوس کریں گے جبکہ سابق چیئرمین سردار اعظم خان ملغانی نے کہا کہ آج کے بعد ہم یہ ثابت کریں گے کہ تونسہ شریف،پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہو گا پارٹی کے لئے اپنی خدمات وہ غیر مشروط طور پر دے چکے ہیں سردار دوست محمد خان کھوسہ اور دیگر پارٹی کے عہدیداران،رہنما_¶ں نے جس طرح انہیں پارٹی میں خیر مقدم کیا اس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ وہ پارٹی کو ڈیرہ غازیخان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں مضبوط کررہے ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر بہرام خان بزدار،جنرل سیکرٹری علی مراد کھتران، تحصیل صدر تونسہ خواجہ محمد عاقب،حماد خان ملغانی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران میں ضلعی صدر وومن ونگ طیبہ عزیز چوہان،سٹی صدر رانا محمد اکبر، سعد راجپوت، آفتاب خان ٹھینگانی، نصراللہ خان کھوسہ،حافظ فاروق چنگوانی و دیگر موجود تھے۔