نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 4سالہ بیچلر آف سائنس پروگرام کی نشستوں میں اضافہ، وی سی کی ٹیم کومبارکباد

نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 4سالہ بیچلر آف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)پاکستان نرسنگ اور مڈوائفری کونسل نے یونیورسٹی نرسنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں چار سالہ بیچلر آف سائنس پروگرام کی نشستیں 95 سے بڑھا کر 120 کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اسی طرح دو سالہ پوسٹ آر این((بقیہ نمبر33صفحہ6پر )

 رجسٹرڈنرسز) بیچلر آف نرسنگ پروگرام کے لئے 50 نشستوں کی منظوری دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نےباس کامیابی پر پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ فرحان مختار اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر نے پاکستان نرسنگ اور مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان اور دیگر ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نرسنگ اور مڈوائفری کونسل کے وفد نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی نرسنگ کالج کا دورہ کیا اور بہترین معیار تعلیم، نصاب اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کو سراہا تھا۔ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ پاکستانی جامعات میں منفرد اداروں ہے جہاں نرسنگ کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے اور مختصر عرصے میں اس کالج نے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔