نوازشریف امید کی کرن، مہنگائی جلد کنٹرول ہوجائیگی، ملک قاسم ہنجرا

        نوازشریف امید کی کرن، مہنگائی جلد کنٹرول ہوجائیگی، ملک قاسم ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک قاسم ہنجرا نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر )

پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے،ملک کو معاشی دلدل سےنوازشریف کی قیادت میں صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے،پاکستانی عوام اپنے قائدمیاں نواز شریف کا تاریخی فقیدالمثال استقبال کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حقیقت ہےنواز شریف کا تجربہ اور ان پراعتماد ہی پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکتا، نواز شریف کے اقتدار کا مطلب ہمیشہ تمام طبقات کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہوتا ہے، معاشی بحالی پاکستان کی بقا اور سالمیت کا مسئلہ ہے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ملک غلام قاسم ہنجرا نے کہاکہ ملک کو معاشی دلدل سے نوازشریف کی قیادت میں صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے۔