چار ڈاکوﺅں کا گھر پر دھاوا، اہل خانہ یرغمال، مزاحمت، فائرنگ سے ایک زخمی
ملتان(وقائع نگار)تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں چار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر مزاحمت(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
پر ایک شخص جو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ ملزمان شور واویلہ کی وجہ سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے تھانہ قادر پور راں کے علاقے کے رہائشی طارق ولد عبد عبدالعزیز قوم جٹ سکنہ چاہ باری والا شاخ مدینہ نے بتلایا ہے کہ ہمارے گھر چار نامعلوم اشخاص مسلح پیدل داخل ہوئے۔اس دوران ہم جاگ رہے تھے ہمارے شور واویلا کرنے پر ملزمان نے ہم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں میرے کزن محمد ریاض کی بائیں ٹانگ کےپٹ پر فائر لگا اور وہ گر گیا اور ملزمان پیدل فرار ہو گئے کزن محمد ریاض کو نشتر ہسپتال ملتان لے کر چلے گئے ہیں۔جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔