میلسی، مدرس کا طالبعلم پروحشیانہ تشدد،ملزم گرفتار
وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) چک نمبر 69 ڈبلیو بی کے مزدور جابر سلطان دولتانہ کا 13 سالہ بھائی ماجد سلطان مدرسہ غوثیہ چک نمبر 69 ڈبلیو بی میں قاری حافظ محمد طاہر کے پاس قران کی تعلیم حاصل کر تا ہے کہ ہفتے کی شام وہ اپنے بھائی ماجد سلطان کو سوا سات بجے حسب معمول لینے کے لیے گیا. تو پتہ چلا کہ قاری محمد طاہر نے اسے کمرے میں بند کر کے الٹا لٹکایا ہواہےاور بانس کی چھڑی سے ٹانگوں اور نازک اعضا پر شدید تشدد جاری رکھا ہوا ہے اس کی چیخ پکار پر گواہان شہادت علی اور نواز بھی آگئے ۔جن کے ہمراہ اس (بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
نے کمرہ کھول کر دیکھا کہ قاری حافظ محمد طاہر نے اس کے 13 سالہ بھائی کو کمرے میں بند کر کے الٹا لٹکا رہا ہے اور اس کے کمسن بھائی کو بانس کی چھڑی سے ویسے ہی جلاد صفت قاری نےالٹا لٹکایا ہوا ہے اور ٹانگوں نیز جسم کے نازک اعضا پر تشدد کر رہا ہےجس سے خون جاری ہے انہیں دیکھتے ہ شقی القلب استاد فرار ہو گیا پولیس کو اطلاع ملی تواس نے پہنچ کر لٹکائے گئے بچے کو اتارا اور خون کے بہا کی بنا پر رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ طبی امداد کے۔لیے پہنچایااور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 714/23درج کر لیا گیا