مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدارہوکر فلسطینیوں کی حمایت کریں، ذیشان اختر

  مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدارہوکر فلسطینیوں کی حمایت کریں، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 253بہاولپورکی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بغداد الجدید ریلوے اسٹیشن سے فرید گیٹ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی،ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں نے شرکت(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )

 کی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار پی پی 254 سید ذیشان اختر،امیر جماعت اسلامی بہاولپور و امیدوار پی پی 253 نصراللہ ناصر اور امیدوار این اے68 1 ملک کامران نے کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ فلسطین دنیا کا سلگتا ہوا مسئلہ، عالم اسلام کو یکجہتی کا مظاہرہ کر کے اسے حل کرنا ہو گا،فلسطین اور قبلہ اوّل کی آزادی کا وقت آپہنچا ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں اور کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ا دنیا بھر کی استعماری طاقتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔ ایسے میں امت مسلمہ کے حکمران کیوں خاموش