اے سی استعمال کرنیوالے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنیکا حکم

  اے سی استعمال کرنیوالے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو حکام نے ائرکنڈیشنر استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو حکام کی طرف سے میٹر ریڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ائر کنڈیشنر استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کریں کہ کس قدر تعداد میں صارفین ائر کنڈیشنر استعمال کررہے ہیں اور بل کتنا جمع کرارہے ہیں‘ اس صورتحال میںمیٹر ریڈرز نے ائر کنڈیشنر استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب میپکو حلقوں کا کہنا ہے کہ ونڈو ائرکنڈیشنر بہت زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں ‘ اس کے بعدسادہ سپلٹ اے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )

 سی آتے ہیں جبکہ ڈی سی انورٹر ائر کنڈیشنرز کی جدید سے جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے جو بہت کم بجلی خرچ کرتے ہیں ‘ اس لئے یہ کیسے طے ہوگا کہ کس صارف نے کتنے ونڈو اے سی لگائے ہیں‘سادہ سپلٹ اے سی لگائے ہیں اور ڈی سی انورٹر اے سی لگائے ہیں ‘یہ بات واضح ہے کہ ڈیڑھ ٹن کے ونڈو اے سی 20ایمپئر تک بجلی لیتے ہیں ‘ ڈیڑھ ٹن کے سپلٹ اے سی 10سے 12ایمپئر تک بجلی لیتے ہیں جبکہ جدید ترین ڈی سی انورٹر اے سی ڈیڑھ ایمپئر تک آجاتے ہیں ‘ اس لئے ونڈو اے سی استعمال کرنے والے افراد یا تو بہت ہی امیر ہیں یا پھر صاف ظاہر ہے کہ بجلی چوری کررہے ہیں ‘ اس لئے خصوصاً ونڈو اے سی والے صارفین کا ڈیٹا اکھٹا کرنا ض_©روری ہے اور اس کے بعد سادہ سپلٹ اے سی والے صارفین کا ڈیٹا لیاجانا چاہئیے۔بجلی چور کو پروانہیں ہوتی کہ کتنے یونٹس چل رہے ہیں اور ڈی سی انور ٹر ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو فکر ہوتی ہے اوروہ کفایت شعاری کے لئے ڈی سی انورٹر اے سی لیتے