ملتان، گلی ، محلوں میں گرو ہ متحرک، ناکے،لوٹ مار تیز

  ملتان، گلی ، محلوں میں گرو ہ متحرک، ناکے،لوٹ مار تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں عامر کا موبائل فون جبکہ عارف اور شہریار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے واجد ،الظاف اور رشید کے موبائل فون چوری ہو گئے ۔افیسر کالونی سے شہریار کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔بوسن روڈ پر دو مسلح افراد نے عمران(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

 سے گن پوائنٹ پر نقدی و اسلحہ چھین لیا ۔بدھلہ سنت سے امانت کے جانور چوری ہو گئے ۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں مسلح افراد نے رزاق سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عثمان کا موبائل فون چوری ہوگیا۔تھانہ چہلیک کے علاقہ سے انتظار اور شاہد کے موبائل جبکہ فاروق کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے فرحان اور یاسر بگٹی کے موبائل فون چوری ہو گئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے نوید کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے مسلح افراد نے عرفان سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔اسی تھانے کی حدود میں واقع رمضان کی دکان سے نامعلوم افراد دولاکھ مالیت کا شٹرنگ سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد ذیشان کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ممتاز آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد راحیل سے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے مسلح افراد عمر اکبر سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد غفار کے ٹیوب ویل کی تاریں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے اعجاز کا موٹر سائیکل رکشہ چوری ہوگیا ۔