ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن، دکانوں سے ایکسپائر اشیاءبرآمد

  ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن، دکانوں سے ایکسپائر اشیاءبرآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان لودھی ٹان موسی پاک ملتان میں سنیکس یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، زنگ آلودہ مشینری کا استعمال کرنے اور پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح چونگی نمبر 6 پر ایکسپائرڈ خوراک فروخت کرنے پر بیکری یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاہ مین بازار ماہنی سیال کبیر والا، تلمبہ، مکی مسجد خانیوال اور مسجد بازار میاں چنو(بقیہ نمبر12صفحہ6پر )

ں میں 4 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے، چائے کی پتی میں رنگ کی ملاوٹ پائے جانے، ناقابلِ سراغ ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ہونے پر مجموعی طور پر 43 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید چوڑی بازار وہاڑی میں خوراک کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر فوڈ پوائنٹ کو 12 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔