بھارتی شہری گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع
خانپور(نمائندہ پاکستان)غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے بھارتی شہری کو چولستان رینجرز نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 18سالہ بپن رات کے اندھیرے میں بھارت راجھستان بارڈر ایریا سے غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں د(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
اخل ہوا بھارتی شہری کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کیلئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کردیا. تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے زیر دفعہ 3/4انٹری ایکٹ 1952۔14فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر لیا.چولستان رینجرز نے ڈیزرٹ ایریاچاہ گھنیاں والا کے مقام پر گشت کے دوران 18سالہ بپن ولد متلہ کو حراست میں لیا. تلاشی کے دوران جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے دوران دریافت بپن اپنی موجودگی کی کوئی معقول جگہ اور وجہ نا بتا سکا18سالہ بپن انڈین نیشنیلٹی بغیر کسی معقول وجہ کے بارڈر پاکستان کراس کیا،دوران تفتیش 18سالہ بپن ولد متلہ کا تعلق صوبہ راجھستان ایم پی انڈیا سے ہے۔