مہنگائی، نوازشریف ملک وقوم کےلئے بہترین فیصلے کرینگے، حاجی عطاءالرحمن کی میڈیا سے بات چیت
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)ضلع خانیوال سے کارکنان کی بہت بڑی تعداد 21 اکتوبر کو یادگار لاہور پہنچ کر اپنے عظیم قائد کو ویلکم کہے گی۔میاں نواز شریف کی واپسی ان شااللہ قوم کے سنہرے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔میاں نواز شریف ایک عظیم قوم سے مخلص اور محب وطن لیڈر ہیں ان خیالات کا اظہار قائد مسلم لیگ ن میاں محمد(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
نواز شریف کے 21 اکتوبر کو یادگار لاہور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزر ضلع خانیوال سردار نسیم خان سابق میئر راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ جہانیاں(ناسکو آفس) میں سابق ایم پی اے حاجی عطاالرحمن ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی صدر جہانیاں ملک الطاف ڈانگرہ جنرل سیکرٹری جہانیاں چوھدری عبداللہ سندھو کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔سابق ایم پی اے حاجی عطا الرحمن نے کہا کہ قوم بہت تکالیف کا سامنا کر چکی ان شااللہ میاں نواز شریف قوم کی امیدوں پہ پورا اترتے ہوئے قوم و ملک کے مفاد میں بہترین فیصلے کرینگے۔ملک میں مہنگائی کو کم کرنا وقت کی سب سے اھم ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے کہا کہ 21اکتوبر کو جہانیاں سے سابق ایم این اے چوہدری افتخار نزیر،سابق ایم پی اے حاجی عطا الرحمن اور ضلعی صدر و امیدوار پی پی 209 چوہدری ضیاالرحمان کی قیادت میں کارکنان کا ایک بڑا جلوس یادگار لاہور پہنچے جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔آرگنائزر ضلع خانیوال سردار نسم خان نے 21 اکتوبر کے حوالے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ضلع خانیوال استقبال میں نمایاں ہوگا۔