اسرائیل نے بچوں سمیت معصوم فلسطینیوں کو قتل کر کے تما حدیں پار کردیں : عار ف علوی 

    اسرائیل نے بچوں سمیت معصوم فلسطینیوں کو قتل کر کے تما حدیں پار کردیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری اور عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے ہماری توجہ زراعت پر مرکوز رہے گی عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس سال عالمی ادارہ ِخوراک نے غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے ”پانی زندگی ہے، پانی خوراک ہے،کوئی پیچھے نہ رہ جائے“ کا جامع عنوان متعارف کرایا ہے۔ یہ عنوان پاکستان کی موجودہ صورتحال سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ عالمی سطح پر آبادی میں تیزی سے اضافے سے پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک سو سال کے اندر، ہمیں تقریباً چھ گنا زائد پانی کی ضرورت ہوگی خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں پانی کی بڑھتی طلب اور ضیاع کے باعث پانی کی دستیابی بتدریج کم ہو رہی ہے،یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس آبی وسائل کا ایک انوکھا امتزاج موجود ہے پاکستان کے آبی وسائل میں برفانی پہاڑ، دریائے سندھ کا آبی نظام اور نہریں شامل ہیںصدرمملکت نے کہا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی قلت کے خاتمے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شامل ہونا اور واضح اہداف مقرر کرنا ضروری ہے،ان اہداف کی بنیاد ٹھوس ثبوتوں اور بنیادی وجوہات کی مشترکہ سمجھ بوجھ پر ہونی چاہیے۔دوسری طرف صدر مملکت عارف علوی نے 16 اکتوبر 2023 کو قائد ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںکہاکہ ہم قائد ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی کے موقع پر قوم کےلئے ان کی بے پناہ خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی کے دوران بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے نظریات آنےوالی نسلوں تک ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔

صدرمملکت

مزید :

صفحہ اول -