ماں کے رات کو کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی
کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ماں کے کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 10 الفلاحی مسجد کے قریب گھر میں 11 سالہ حماد نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ محمد حماد سائیکل چلا کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچا تھا جس پر والدہ نے اسے کو ڈانٹا اور جلدی گھر پہنچنے پر پابند کیا۔ماں کے روکنے اور پابند کرنے پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ حماد کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ حماد کمرے میں موجود تھا، جب والدہ کمرے میں پہنچی تو وہ پھندے سے جھول کر خودکشی کرچکا تھا۔پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی اور پھر اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔
بچہ خود کشی