چھانگا مانگا، اراضی کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد قتل
چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا کے نواحی گاو_¿ں دھارا سنگھ زرعی اراضی کے تنازعہ پر دو افراد قتل، تفصیلات کے مطابق دھارا سنگھ کے رہائشی محمد نعیم کا اللہ رکھا وغیرہ کے مابین 5 کنال اراضی متعلقہ تنازعہ چلا آرہا تھا محمد نعیم اپنے منشی کے ہمراہ اپنے زرعی رقبہ ٹریکٹر کیساتھ ہل چلا رہے تھے کہ نتھو کوٹ کے رہائشی اللہ رکھا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ فائرنگ کردی اور موقعہ سے فرار ہوگئے جبکہ محمد نعیم اور منشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او چوہدری محمد طارق بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال چونیاں منتقل کردیا پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
2افراد قتل