سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کیخلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کیخلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے ...
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کیخلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ 
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے، سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی سابق وزیر اعظم پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔