ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی  کر دی جبکہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کردی ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف ایک کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کے 6مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ بشریٰ بی بی بھی موجود ہیں کسی سماعت پر غیرحاضر نہیں ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ سننے کا کہا،آپ کی عدالت میں کئی مرتبہ سکیورٹی خدشات کااظہار کرتے رہے،ہم نہیں چاہتے کہ عدالت ملزم کے پاس جائے،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ ملزم کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا جاتا ہے،کچہری سے ججز کیس سننے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس جاتے رہے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ پراسیکیوشن آج بھی عدالت میں موجود نہیں،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ کب چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کریں گے،آئی او نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر لیتے ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے دیں پھر پروڈکشن معاملہ دیکھ لیتے ہیں،آئی او بتا دیں شامل تفتیش کرنا ہے تو ابھی سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات دیتے ہیں،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی  کردی جبکہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کردی ۔