خاتون جج دھمکی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ زیادتی ہوئی، اب بھی ہورہی ہے، وکیل سلمان صفدر 

خاتون جج دھمکی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ زیادتی ہوئی، اب بھی ہورہی ہے، ...
خاتون جج دھمکی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ زیادتی ہوئی، اب بھی ہورہی ہے، وکیل سلمان صفدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون جج دھمکی کیس میں وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ زیادتی ہوئی، ابھی بھی ہورہی ہے،نہیں معلوم سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی موجود ہیں یا نہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباسی کی عدالت میں پیش  ہوئے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ زیادتی ہوئی، ابھی بھی ہورہی ہے،نہیں معلوم سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی موجود ہیں یا نہیں۔

معاون پراسیکیوٹر نے روسٹرم پر آتے ہوئے کہاکہ پراسیکیوشن عدالت میں موجود ہے،معاون پراسیکیوٹر نے کہاکہ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو بلا لیں، 2بجے سماعت رکھ لیں،انتظار کر لوں گا، آج یا کل رضوان عباسی سے پیش ہونے کی گارنٹی لیں،جج مرید عباس نے کہا کہ صرف خاتون جج دھمکی کیس کی وجہ سے آج دیگر کیسز ملتوی کردیئے،کل دوبارہ خاتون جج دھمکی کیس رکھ لیا تو دیگر کیسز کیساتھ زیادتی ہوگی۔