آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لکھنو(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، ٹیم کے کپتان ” داسن شناکا“ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونارتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے ، کرونارتنے پہلے ہی بطور ریزو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں ،داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے ، انجری کی وجہ سے شناکا تین ہفتے کیلئے ایکشن سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت کو سال مینڈس کو سوپنے جانے کا امکان ہے ۔